اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تیونس کے شہر سوسہ میں غیر ملکی سیاحوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت، ملک میں ہنگامی حالت کے اعلان کے مسئلے پر غور کر رہی ہے- تیونس کے وزیر اعظم الحبیب الصید نے اپنے ملک کی اکّیس جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے تاکہ انھیں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں حکومت کے فیصلوں سے باخبر کیا جا سکے- اس ملاقات میں تیونس کے وزیراعظم نے ان جماعتوں کے سربراہوں کے سامنے ملک میں ہنگامی حالت کے اعلان کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ تیونس کی قومی سلامتی کونسل، آج اتوار کے روز کے اپنے اجلاس میں ہنگامی حالت کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گی.
...........
242